Ilove poetry.urdu poetry

 💕ہر عورت کا ماضی ہوتا ہے۔ کچھ کو جسمانی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ کچھ کے والدین متشدد تھے۔ کچھ میں puberty کے مسائل تھے۔ کچھ کو اپنے ہی خاندان کے افراد(چچا زاد بھائی وغیرہ) نے بچپن میں ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کچھ کو محبت کی داستانیں سنا کر حوس کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ کچھ کو محبت میں دھوکہ ہوا تھا۔ کچھ کو نشے دے کر ظلم کیا گیا تھا۔ کچھ کے ساتھ date rape ہوا تھا۔  کچھ کی براہنہ تصاویرکسی نے کھینچ لی تھیِں ۔ کچھ کو اپنے سابق بوائے فرینڈ نے بلیک میل کیا تھا۔ کچھ ناجائز تعلقات میں تھیں۔ کچھ کو ماہواری کا عارضہ تھا۔ کچھ کا ایک ٹوٹا ہوا کنبہ تھا۔ کچھ  طلاق یافتہ تھیں۔ کچھ میں موٹاپا کا مسئلہ تھا۔ کچھ میں مالی مسائل  تھے۔ کچھ کو نشہ یا شراب کی لت تھی۔ کچھ نے خودکشی کی کچھ ناکام کوششیں کیں۔


اگر آپ کو کوئی ایسی عورت نظر آئے، جو ان میں سے کسی بھی مسئلے سے گزر چکی ہو ، جبکہ وہ اپنے آنسو پونچھ چکی ہو،اس نے اپنے بالوں کو باندھ لیا ہو،مسکراہٹ کے ساتھ اپنے دکھوں کو نقاب پوش کر لیا ہو،  اس نے اپنے مستقبل کی طرف چلنا شروع کر لیا ہو کیوں کہ اس کے اندر ابھی بھی کچھ امید باقی ہے، وہ ابھی بھی محبت کے تصور سے دستبردار نہیں ہوئی جو اب بھی اس دنیا میں موجود ہے ، اسے اس کے ماضی کے حوالے سے طعنہ مت دیں۔ اس کا مقابلہ مت کرو۔ اسے زیادہ زیادتی کا نشانہ نہ بنائیں۔ اسے راستہ دو اور اس کے شانہ بشانہ چلو۔ اس کے ہاتھ تھام لو تا کہ وہ تھوڑی دیر چل پائے۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ روح کتنی پیاری ہے اور اس کی امیدیں کتنی مضبوط ہیں۔ آپ کے لئے حیران کن ہونا چاہیے کہ وہ اپنی ساری توانائی ختم ہوجانے کے بھی کیسے زندہ ہے۔


 ایسا کسی بھی عورت سے ہو سکتا ہے وہ انجان بھی ہو سکتی ہے اور وہ آپ کی اپنی دوست ، آپ کی اپنی بہن ، آپ کی اپنی محبوبہ ، آپ کی اپنی بیوی بھی ہوسکتی ہے۔


اس کے ماضی کے مطابق اس سسے انصاف نہ کریں بلکہ اسے ایسا مستقبل دو تاکہ  ماضی کو بھلا سکے۔ اسے وہ پیار دو جس کی وہ ہمیشہ تڑپ رہی تھی۔

ایک مرد بنیں اور مرد وہ ہوتا ہے جو غیرت مند ہو، خفاطت والا ہو، صبر والا ہو، لیکن ہمارے ہاں مرد اس کو سمجھا جاتا ہے جو طاقت ور ہو غیرت کے نام پر بہن بیٹی کو قتل کرنے والا ہو،  ایک عام سے لیکن خاص بات ہے کہ غلطیاں جب اللہ پاک معاف کرسکتا ہے پھر ہم کیوں نہیں ؟.....

Post a Comment

0 Comments