LOVE SHAYARI IN HINDI POETRY TWO LINE IMAGES


LOVE SHAYARI IN HINDI POETRY TWO LINE  IMAGES

روز کہتا ہوں بھول جاؤں تجھے روز یہ بات بھول جاتا ہوں


روز کہتا ہوں۔۔۔۔۔۔


تیری چاہت میں رات کٹتی تھی دن تیری یاد میں گزرتا تھا


تُو کسی اور کی امانت تھی پھر بھی میں تجھ سے پیار کرتا تھا


کل جلائیں گے پیار کی شمعیں آج میں اپنا دل جلاتا ہوں


روز کہتا ہوں بھول جاؤں تجھے روز یہ بات بھول جاتا ہوں


روز کہتا ہوں۔۔۔۔۔۔


جس میں تیرے سوا نہیں کوئی آج اس دل کو توڑ جاؤں گا


آج ہی آج کا مسافر ہوں کل تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا


آخری بار تیری محفل میں آج یہ گیت گنگناتا ہوں


روز کہتا ہوں بھول جاؤں تجھے روز یہ بات بھول جاتا ہوں


روز کہتا ہوں۔۔۔۔۔۔


اس کی یادوں میں ڈوب جاتا ہوں خود کو تنہا کبھی جو پاتا ہوں


قطرہ قطرہ وجود سے لے کر خواہشوں کو لہو پلاتا ہوں


لوگ خوشیاں تلاش کرتے ہیں میں تو غم بھی خرید لاتا ہوں


روز کہتا ہوں بھول جاؤں تجھے روز یہ بات بھول جاتا ہوں


روز کہتا ہوں۔۔۔۔۔۔

جو زبان سے بیان نہیں ہو تے 
انہی لفظوں سے اشک بنتے ہیں
رو لینے دو آج مجھے جی بھر کر
  شاید کہ
ان آنسوٶں کا اس پے کوئی اثر ہو جاۓ
یوں حسرتوں کے داغ محبت میں دھو لیے
خود دل سے دل کی بات کہی اور رو لیے
مسکراہٹ جھوٹی ہو سکتی ہے مگر 
آنکھ سے گرتا ہوا آنسو نہیں
انکار سا کر دیا آنسوں نے آنکھوں میں آنے سے پہلے 
کہ کیوں گراتے ہو ہمیں اتنا اک گرے ہوئے شخص کی خاطر
سجا رکھی تھی ہونٹوں پر ہنسی بہت 
بے لگام درد مگر آنکھوں سے بہہ نکلا
میری آنکھ کا ہر قطرہ تیری محبت کی نشانی ہے
تم سمجھو تو موتی ہیں لوگ سمجھیں تو پانی ہے
ہزاروں غم سہے لیکن نا آیا آنکھ میں آنسو 
ہم اہل ظرف ہیں پیتے ہیں چھلکایا نہیں کرتے
رلایا نہ کر اے زندگی
مجھے چپ کرانے والا اب کوئی نہیں رہا
ہوتا ہے اپنی آنکھ کا آنسو بھی بے وفا
وہ بھی نکلتا ہے تو کسی اور کی خاطر

آنسو ہیں یہ میرے کچھ تو قدر کر

بہتے ہیں یہ صرف تیری ہی یاد میں

یوں نہ اپنی یاد میں تڑپایا کر

LOVE SHAYARI IN HINDI POETRY TWO LINE  IMAGES



Post a Comment

0 Comments